QR CodeQR Code

شام اور لبنان پر حملے کیلئے اسرائیل اور سعودی عرب کا مشترکہ منصوبے پر اتفاق

29 Feb 2016 11:15

اسلام ٹائمز: روسی نیوز ایجنسی اسپوٹنک کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کی اسرائیلی حکام، اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ اور صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات میں شام اور لبنان کے خلاف سعودی عرب اور اسرائیل کی مشترکہ کارروائی پر اتفاق کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے اسرائیل کے دورے کے دوران شام اور لبنان پر مشترکہ حملے کے لئے ایک منصوبے سے اتفاق کیا ہے۔  روسی نیوز ایجنسی اسپوٹنک کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے اس ملک کی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ خالد الحمیدان کے ساتھ اسرائیل کا دورہ کیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کی اسرائیلی حکام، اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ اور صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات میں شام اور لبنان کے خلاف سعودی عرب اور اسرائیل کی مشترکہ کارروائی پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اسپوٹنک کی رپورٹ کے مطابق اس دورے کے دوران جو اہم ترین مسئلہ اٹھایا گیا، وہ جنوبی شام میں براہ راست مداخلت کے لئے اسرائیل سے سعودی عرب کی درخواست ہے کہ شام پر زمینی حملہ شروع ہونے کی صورت میں یہ شامی حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لئے ہوگا۔ دوسری جانب اخبار فنانشل ٹائمز نے گذشتہ ہفتے انکشاف کیا تھا کہ سعودی عرب، ترکی کی مدد سے شام کے جنوبی علاقے سے اس ملک پر زمینی حملہ کرنا چاہتا ہے۔ دریں اثنا میڈیا پارٹ ویب سائٹ نے ایک انٹیلی جنس رپورٹ کی بنیاد پر لکھا ہے کہ اگر ترکی اور سعودی عرب نے شام پر حملہ کیا تو شام اور اس کے اتحادیوں نے ایسی اچانک فوجی کارروائیوں کا منصوبہ بنا رکھا ہے کہ جو انقرہ، ریاض اور اسی طرح تل ابیب کو ہلا کر رکھ دیں گی۔


خبر کا کوڈ: 524420

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/524420/شام-اور-لبنان-پر-حملے-کیلئے-اسرائیل-سعودی-عرب-کا-مشترکہ-منصوبے-اتفاق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org