0
Monday 29 Feb 2016 18:36

ہمیں گلگت بلتستان کا امن سب سے زیادہ عزیز ہے، جعفراللہ خان

ہمیں گلگت بلتستان کا امن سب سے زیادہ عزیز ہے، جعفراللہ خان
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی اسپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان جعفراللہ خان نے کہا ہے کہ ہمیں گلگت بلتستان امن سب سے زیادہ عزیز ہے، امن کے بغیر کوئی بھی ملک اور خطہ ترقی نہیں کرسکتا، ماضی میں ہم لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک گئے اور فرقہ وارانہ دہشتگردی سے کئی ماؤں کے لخت جگر چھن گئے، کئی خواتین بیوہ ہوگئیں جبکہ کئی معصوم بچوں کو یتیم بنادیا گیا، جس سے گلگت بلتستان کے امن اور ترقی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ نون کی وفاقی اور صوبائی حکومت نے خطے کی تعمیر و ترقی کیلئے امن کو اولین ترجیح دی، یہی وجہ ہے کہ آج پرامن گلگت بلتستان تعمیر و ترقی کی طرف گامزن ہے۔ اب امن خراب کرنے والے سازشی عناصر کو کوئی چھوٹ نہیں اور نہ ہی ایسے عناصر قانون کے شکنجے سے بچ سکتے ہیں۔ جعفراللہ خان نے مزید کہا کہ جو لوگ علاقے میں بدامنی پھیلا کر علاقے کو غیرمستحکم کرنا چاہتے ہیں ایسے عناصر کا صوبائی حکومت قلع قمع کرکے دم لے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب علاقے کے باسی ہے اور آپس میں خونی رشتے قائم ہیں، ہمیں نفرتوں کو ختم کرکے آپس میں اتفاق اور اتحاد کے ذریعے سازشی عناصر کا محاسبہ کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 524453
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش