QR CodeQR Code

حکومت کا شجاع خانزادہ حملہ کیس فوجی عدالت بھجوانے کا فیصلہ

29 Feb 2016 19:57

اسلام ٹائمز: شجاع خانزادہ کے حجرے پر حملے کا مرکزی ملزم اور سہولت کار قاسم معاویہ گرفتار ہے جب کہ باقی 4 ملزمان محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب سے مقابلے میں مارے جا چکے ہیں، سابق صوبائی وزیر داخلہ پر حملے کا منصوبہ القاعدہ برصغیر اور لشکر جھنگوی نے مشترکہ طور پر بنایا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے سابق وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ حملہ کیس فوجی عدالت کو بھجوانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ شجاع خانزادہ کے حجرے پر حملے کا مرکزی ملزم  اور سہولت کار قاسم معاویہ گرفتار ہے جب کہ باقی 4 ملزمان محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب سے مقابلے میں مارے جا چکے ہیں، سابق صوبائی وزیر داخلہ پر حملے کا منصوبہ القاعدہ برصغیر اور لشکر جھنگوی نے مشترکہ طور پر بنایا تھا۔ اتوار کو سرکاری ذرائع کے مطابق پنجاب کے سابق وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ حملہ کیس فوجی عدالت کو بھجوانے کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب نے فائل ورک مکمل کر لیا اور صوبائی حکومت اپیکس کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں یہ کیس فوجی عدالت بھجوانے کے لیے منظوری لے گی۔


خبر کا کوڈ: 524479

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/524479/حکومت-کا-شجاع-خانزادہ-حملہ-کیس-فوجی-عدالت-بھجوانے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org