QR CodeQR Code

مصری عوام کا حکومت تحلیل کرنے کا اعلان مسترد،حسنی مبارک کے استعفے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

29 Jan 2011 14:25

اسلام ٹائمز:عوام کا کہنا تھا کہ صدر سے استعفی چاہیتے ہیں۔ حکومت کی تبدیلی مسئلے کا حل نہیں۔ مظاہرین نے صدر حسنی مبارک کے خلاف نعرے لگائے۔ فوج کی جانب سے صورتحال کنٹرول کرنے کے لئے مختلف مقامات پر ٹینکس کھڑے کر دیئے گئے


قاہرہ:اسلام ٹائمز-مصر میں مظاہرین نے صدر حسنی مبارک کے حکومت تحلیل کرنے کے اعلان کو مسترد کر دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ حکومت نہیں نظام کو بدلا جائے۔ صدر حسنی مبارک کرپٹ رہنما ہیں، انہیں مستعفی ہونا ہو گا۔ قاہرہ میں صدر مبارک کی تقریر کے بعد مظاہروں میں شدت آگئی، عوام کا کہنا تھا کہ صدر سے استعفی چاہیتے ہیں۔ حکومت کی تبدیلی مسئلے کا حل نہیں۔ مظاہرین نے صدر حسنی مبارک کے خلاف نعرے لگائے۔ فوج کی جانب سے صورتحال کنٹرول کرنے کے لئے مختلف مقامات پر ٹینکس کھڑے کر دیئے گئے۔ 
عوام نے نئی حکومت کے قیام کا اعلان مسترد کرتے ہوئے صدر حسنی مبارک کے استعفے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر دیا، مختلف شہروں میں مظاہروں میں شدت آ گئی۔ ہلاکتوں کی تعداد چھبیس ہو گئی ہے۔ مصر کے صدر حسنی مبارک کے کابینہ معطل کرنے کے اعلان کے چند گھنٹوں بعد ہزاروں مظاہرین دارالحکومت قاہرہ سمیت دیگر شہروں میں روڈ راستوں پر نکل آئے۔ توڑ پھوڑ کی، گاڑیوں کو آگ لگائی اور املاک کو نقصان پہنچایا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ تیس برس تک صدر نے جو کچھ کیا کافی ہو گیا۔ اب وہ مستعفی ہو جائیں۔ امریکی ٹی وی سی این این کے مطابق اس سے پہلے مصری صدر حسنی مبارک نے کابینہ تحلیل کی اور اصلاحات لانے کا اعلان کیا۔ حسنی مبارک نے کہا کہ مظاہرین تشدد کی راہ ترک کے مذاکرات کریں۔ ملک کی امن امان کی صورتحال بحال کرنے کیلئے مصری فوج نے گلیوں کا گشت شروع کر دیا ہے۔ مظاہرین اور سیکورٹی فورسز میں جھڑپوں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد چھبیس ہو گئی ہے۔ جبکہ ہزاروں زخمی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 52450

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/52450/مصری-عوام-کا-حکومت-تحلیل-کرنے-اعلان-مسترد-حسنی-مبارک-کے-استعفے-تک-احتجاج-جاری-رکھنے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org