0
Monday 29 Feb 2016 23:45

کراچی میں ممتاز قادری کی سزائے موت کیخلاف اہلسنت تنظیمات کا احتجاج

کراچی میں ممتاز قادری کی سزائے موت کیخلاف اہلسنت تنظیمات کا احتجاج
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو اسلام آباد میں قتل کرنیوالے ایلیٹ فورس کے اہلکار ملک محمد ممتاز حسین قادری کی پھانسی کے بعد دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی احتجاج کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ممتاز قادری کی پھانسی کیخلاف احتجاج کے باعث صبح سویرے سے ہی کاروباری زندگی معطل ہو گیا، مرکزی کاروبار مراکز بند رہے، جبکہ سڑکوں پر ٹریفک برائے نام تھی۔ بعد نماز ظہر ممتاز قادری رہائی تحریک اور تنظیمات اہلسنت کی اپیل پر جماعت اہلسنت، جمعیت علماء پاکستان، سنی تحریک، انجمن طلبہ اسلام، انجمن نوجوانان اسلام اور دیگر سنی تنظیموں کے ہزاروں کارکن نمائش چورانگی پر جمع ہو گئے اور شدید احتجاج کیا۔ اس موقع پر شرکاء نے نواز حکومت کے خلاف اور ممتاز قادری کے حق میں نعرے بلند کئے۔ مظاہرین سے خطاب اہلسنت علمائے کرام نے حکمرانوں سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ غلامان رسول عربی نہ شریفوں کو ووٹ دینگے، نہ سلمان تاثیر کے حمایتیوں کو، شہر کراچی کی عوام یہ ہرگز برداشت نہیں کرینگے کہ ممتاز قادری کو قاتل کہنے والے شخص کو اس شہر کا میئر بنایا جائے، جن نام نہاد علماء اور بذعم خود دانشوروں نے غازی ممتاز قادری کے خلاف مؤقف اختیار کیا، وہ یہودونصاریٰ کے ایجنٹ ہیں۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ ملعونہ آسیہ کو پھانسی دی جائے، اور قانون تحفظ ناموس رسالت 295-C میں کسی بھی قسم کی تبدیلی یا ترمیم سے باز رہا جائے۔ بعد ازاں مظاہرین نے شاہراہ فیصل پر بھی احتجاج کیا، اس دوران شاہراہ فیصل اور اسکے اطراف میں شدید ٹریفک جام رہا۔ دوسری جناب جماعت اسلامی کراچی کے زیر اہتمام یونیورسٹی روڈ پر ممتاز قادری کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 524535
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش