0
Tuesday 1 Mar 2016 15:56

کراچی میں لینڈ مافیا کو ایک اعلیٰ خاتون پولیس افسر کی مدد کا انکشاف

کراچی میں لینڈ مافیا کو ایک اعلیٰ خاتون پولیس افسر کی مدد کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں لینڈ مافیا کا پولیس سے گٹھ جوڑ نئی بات نہیں، لیکن اب قبضہ مافیا کو ایک اعلیٰ خاتون پولیس افسر کی مدد کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے گلستان جوہر پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے 700 گز کے قیمتی پلاٹ پر قبضے سے متعلق اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اے ایس پی شہلا قریشی نے گلستان جوہر میں واقع کروڑوں روپے کے ایک پلاٹ پر قبضے کیلئے لینڈ مافیا کے سرغنہ مٹھل چانڈیو عرف مٹھا خان کی معاونت کی، پلاٹ پر قبضے کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت تھا، لیکن اس کے باوجود اے ایس پی شہلا قریشی اس پلاٹ پر تعمیرات کو مسمار کرنے جا پہنچیں۔ متعلقہ ایس ایچ او کی جانب سے تحریر کی گئی رپورٹ اعلیٰ پولیس حکام تک پہنچی ہے، لیکن اب تک رپورٹ کی روشنی میں کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا، اور شہلا قریشی اب بھی اپنے منصب پر موجود ہیں۔
خبر کا کوڈ : 524678
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش