0
Tuesday 1 Mar 2016 17:02

بیرونی دبائو پر عاشق رسول کو رات کی تاریکی میں پھانسی دے کر حکومت نے اپنی رخصتی کے پروانے پر دستخط کر دیے ہیں، تحریک تحفظ ناموس رسالت

بیرونی دبائو پر عاشق رسول کو رات کی تاریکی میں پھانسی دے کر حکومت نے اپنی رخصتی کے پروانے پر دستخط کر دیے ہیں، تحریک تحفظ ناموس رسالت
اسلام ٹائمز۔ تحفظ ناموس رسالت کے صدر صاحبزادہ قاری احمد میاں کہا ہے کہ حکومت نے عاشق رسول (ص) ممتاز قادری کو پھانسی دے کر ایک ظالمانہ اقدام کیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ مسلمانان پاکستان اس سانحہ پر غمزدہ ہیں۔ حکومت نے یہ قدم اٹھا کر مسلمانوں کے جذبات اور غیرت ایمانی کو للکارا ہے۔ تاجر اور کاروباری حضرات ملتان سمیت ملک بھر میں اپنا کاروبار بند کر کے دینی جذبے غیرت ایمانی اور حکومت سے نفرت کا اظہار کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے دفتر جماعت اسلامی میں جماعت اسلامی کے رہنماء میاں آصف محمود اخوانی، کنور محمد صدیق، جے یو آئی کے رہنماء محمد ایوب مغل، تنظیم اسلامی کے رہنماء ڈاکٹر طاہر خان خاکوانی، مرکزی جمعیت اہل حدیث کے رہنماء علامہ خالد محمود ندیم، مرکزی جمعیت اہل حدیث نظریاتی کے رہنماء علامہ عبد الرحیم گجر، وفاق المدارس کے رہنماء عبدالحق، قاری عبدالغفار، جے یو آئی کے رہنماء زاہد حبیب اور محمد معاویہ کے ہمراہ مشترکہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام دینی قوتیں غلامی رسول (ص)کا جذبہ رکھنے والے غلامان رسول (ص) ملکر حکومت کے خلاف تحریک چلائیں گے۔ حکمران اپنے غیر ملکی آقائوں کو خوش کرنے کے لیے ایسے اقدمات اٹھا رہے ہیں جن سے قادیانیوں مرزائیوں کو فائدہ پہنچے۔ پنجاب اسمبلی سے تحفظ خواتین بل کی منظوری اور ممتاز قادری کو پھانسی سے ملک میں مزید انتشار پھیلے گا۔ ملک پہلے ہی دہشت گردی بدامنی کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے ایسے اقدامات سے باز رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کل کا دن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا۔ بیرونی دبائو پر عاشق رسول کو رات کی تاریکی میں پھانسی دے کر حکومت اپنی رخصتی کے پروانے پر دستخط کر دیے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ احتجاج کو پر امن رکھیں۔
خبر کا کوڈ : 524692
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش