QR CodeQR Code

بھارت کا پٹھان کوٹ حملہ میں حکومت پاکستان کے ملوث ہونے کا الزام

1 Mar 2016 20:30

اسلام ٹائمز: بھارتی پارلیمنٹ راجیا سبھا میں تقریر کرتے ہوئے بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے الزام عائد کیا کہ پٹھان کوٹ حملے کے پیچھے پاکستان کے غیر ریاستی عناصر کا ہاتھ تھا جنہیں پاکستانی اسٹیبلشمنٹ نے مکمل مدد فراہم کی۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی حکومت نے پٹھان کوٹ میں اپنی ناکامی کو چھپانے اور پاکستان پر الزامات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور اب بھارتی وزیر دفاع نے الزام عائد کیا ہے کہ پٹھان کوٹ بیس پر حملہ کرنے والے نہ صرف پاکستان سے آئے تھے بلکہ انہیں حکومت کی مدد بھی حاصل تھی۔ بھارتی پارلیمنٹ راجیا سبھا میں تقریر کرتے ہوئے بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے الزام عائد کیا کہ پٹھان کوٹ حملے کے پیچھے پاکستان کے غیر ریاستی عناصر کا ہاتھ تھا جنہیں پاکستانی اسٹیبلشمنٹ نے مکمل مدد فراہم کی۔ بھارتی جنتا پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ کے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پٹھان کوٹ حملے کی تمام تفصیلات نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی تحقیقات میں سامنے آئیں گی تاہم اب تک کی معلومات کے مطابق پٹھان کوت پر حملہ کرنے والے حملہ آوروں کو پاکستان کے غیر ریاستی عناصر چلا رہے تھے جب کہ انہیں یقین ہے کہ یہ غیر ریاستی عناصر حکومتی مدد کے بغیر اتنا منظم کام نہیں کر سکتے۔


خبر کا کوڈ: 524764

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/524764/بھارت-کا-پٹھان-کوٹ-حملہ-میں-حکومت-پاکستان-کے-ملوث-ہونے-الزام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org