QR CodeQR Code

پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدے کو رواں ہفتے حتمی شکل دے دی جائیگی، ڈاکٹر عاصم

18 May 2009 19:41

رواں ہفتے کے آخر تک پاکستان ،ایران گیس کی خریداری کے معاہدے کے مسودے کو حتمی شکل دے دی جائے گی جس میں گیس کی قیمت کم کرانے کی کوشش کی جائے گی۔یہ بات وفاقی مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے جیونیوز کو بتائی۔ انہوں نے کہا کہ اگلے مہینے


کراچی:رواں ہفتے کے آخر تک پاکستان ،ایران گیس کی خریداری کے معاہدے کے مسودے کو حتمی شکل دے دی جائے گی جس میں گیس کی قیمت کم کرانے کی کوشش کی جائے گی۔یہ بات وفاقی مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے جیونیوز کو بتائی۔ انہوں نے کہا کہ اگلے مہینے سے51 بلاکس میں ڈرلنگ کا کام شروع ہو جائے گا جبکہ سمندر میں تیل کی تلاش کے لیے ای این آئی آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی اور برٹش پیٹرولیم رواں سال کے آخر میں شروع کرے گی۔ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر غور کیا جا رہا ہے اور جلد ہی اس بارے میں اعلان کر دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان، بھارت اور ایران گیس پائپ لائن پر کام رواں سال دسمبر سے شروع ہو جائے گا۔




خبر کا کوڈ: 5249

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/5249/پاک-ایران-گیس-پائپ-لائن-معاہدے-کو-رواں-ہفتے-حتمی-شکل-دے-دی-جائیگی-ڈاکٹر-عاصم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org