0
Wednesday 2 Mar 2016 14:32

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس، ہیٹ اسٹروک سے بچنے کیلئے اقدامات شروع

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس، ہیٹ اسٹروک سے بچنے کیلئے اقدامات شروع
اسلام ٹائمز۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سید سلمان شاہ نے کہا ہے کہ ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کیلئے سندھ بھر میں سینٹرز قائم کئے جائیں گے اور ہیٹ اسٹروک کے دوران لوگوں کو تولئے اور برف بھی مہیا کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ہیٹ اسٹروک کے خدشے کے پیش نظر وزیر بحالیات حسن ہنگورجو کی زیر صدارت صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری بحالیات سعید اعوان اور ڈی جی پی ڈی ایم اے سید سلمان شاہ بھی شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں گزشتہ سال کے ہیٹ اسٹروک سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وزیر بحالیات حسن ہنگورجو کا کہنا تھا کہ ہیٹ اسٹروک سے بچنے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں اور ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کیلئے متعلقہ اداروں کو بھی آگاہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کچی آبادیوں میں ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے سینٹرز قائم کئے جائیں گے جبکہ شدید گرمی کے دوران کے الیکٹرک کو بھی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کیلئے خط لکھ دیا گیا ہے۔ اس موقع پر ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ ہیٹ اسٹروک قدرتی آفت ہے، جسے روکنا ممکن نہیں تاہم اس سے بچاؤ کیلئے تمام تر اقدامات کئے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے کے پاس تمام اداروں کو ہدایات دینے کے اختیارات ہیں جن کے تحت فلاحی اداروں کے رضاکاروں کو ہیٹ اسٹروک سے متعلق ٹرننگ کرائی جائے گی اور سندھ بھر کے ہسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک سینٹرز قائم کئے جائیں گے جبکہ لوگوں کو برف اور تولئے بھی مہیا کئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 524980
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش