QR CodeQR Code

رسول اکرم (ص)، اہلبیت اطہار (ع) اور بزرگان دین کی محبت ایمان کا حصہ ہے، علامہ مرزا یوسف حسین

2 Mar 2016 18:05

اسلام ٹائمز: آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے تحت جشن معصومین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اسلام امن کا مذہب ہے اور کفر و الہاد کے فتوؤں اور نفرتوں کا پرچار کر کے دین کے دشمن مسلمانوں کو تقسیم کررہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ رسول اکرم ﷺ اہلبیت اطہار ؑ اور بزرگان دین کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور ان ہی مقدس ہستیوں کے نقش قدم پر چل کر ہم دنیا و آخرت میں نجات حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ بات آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے مرکزی محرک علامہ مرزا یوسف حسین نے اقراء سٹی فیز II، ابوالحسن اصفہانی روڈ گلشن اقبال میں منعقدہ جشن معصومین کے جلسے سے خطاب کے دوران کہی۔ اس موقع پر مولانا فیصل عزیزی نے کہا کہ اسلام امن کا مذہب ہے اور کفر و الہاد کے فتوؤں اور نفرتوں کا پرچار کر کے دین کے دشمن مسلمانوں کو تقسیم کررہے ہیں۔ صغیر عابد رضوی نے کہا کہ مقدس ہستیوں کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر مسلمان اپنا کھویا ہوا وقار بحال کرسکتے ہیں۔ بعد ازاں امجد فرید صابری، سہیل شاہ، ناصر زیدی، عرفان حیدر، شفیق احمد صابری، رضاء عباس، رضوان حیدر، محب فاضلی، ارتضیٰ زیدی اور دیگر نے بارگاہ امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ تقریب میں مولانا طالب موسوی، علامہ اختر عباس زیدی، شمس الحسن شمسی، عارف رضاء، سہیل مرزا، سید علی اوسط، رضی حیدر زیدی، اقبال حیدر اموں، جاوید کربلائی اور دیگر نے خصوصی شرکت کی، تقریب کے اختتام پر جاوید مرزا، عابد جاوید شیروانی اور مشتاق حسین تشکیل نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 525044

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/525044/رسول-اکرم-ص-اہلبیت-اطہار-ع-اور-بزرگان-دین-کی-محبت-ایمان-کا-حصہ-ہے-علامہ-مرزا-یوسف-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org