QR CodeQR Code

کراچی ایئرپورٹ حملہ کیس، 3 ملزمان پولیس مقابلے اور اقدام قتل کے مقدمات سے بری

2 Mar 2016 19:07

اسلام ٹائمز: یاد رہے کہ جون 2014ء میں دہشتگردوں نے کراچی ایئرپورٹ پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں دہشتگردوں سمیت 24 افراد مارے گئے تھے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے 12 گھنٹے کے آپریشن کے بعد ایئرپورٹ کو کلیئر کردیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی ایئرپورٹ حملہ کیس میں 3 ملزمان کو پولیس مقابلے، اسلحہ ایکٹ اور اقدام قتل کے مقدمات سے بری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مقامی عدالت نے ایئرپورٹ حملہ کیس میں ملزمان سرمد صدیقی، ندیم برگر اور آصف ظہیر کو پولیس مقابلے اور اقدام قتل کے مقدمات سے بری کردیا ہے۔ واضح رہے کہ ملزمان کو اگست 2014ء میں سی ٹی ڈی نے گرفتار کیا تھا۔ یاد رہے کہ جون 2014ء میں دہشت گردوں نے کراچی ایئرپورٹ پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں دہشت گردوں سمیت 24 افراد مارے گئے تھے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے 12 گھنٹے کے آپریشن کے بعد کراچی ایئرپورٹ کو کلیئر کردیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 525065

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/525065/کراچی-ایئرپورٹ-حملہ-کیس-3-ملزمان-پولیس-مقابلے-اور-اقدام-قتل-کے-مقدمات-سے-بری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org