0
Wednesday 2 Mar 2016 21:32

مردم شماری نہ کرانا نواز حکومت کی بڑی ناکامی ہوگی، خورشید شاہ

مردم شماری نہ کرانا نواز حکومت کی بڑی ناکامی ہوگی، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مردم شماری اسی سال کرانی چاہیے، کیونکہ مردم شماری نہ کرانا حکومت کی بڑی ناکامی ہوگی۔ سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ سیاست کو پارلیمنٹ کی طرف جانا چاہیے، کیونکہ پارلیمنٹ مستحکم ہوگی تو ہر ادارہ مستحکم ہو جائے گا، لیکن یہ حکومت کی ناکامی ہے، جو پارلیمنٹ کو نظر انداز کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری اسی سال کرانی چاہیے، کیونکہ مردم شماری نہ کرانا حکومت کی بڑی ناکامی ہوگی، جبکہ حکومت عقل کل سمجھتی ہے، اور مسائل بتانے کیلئے تیار نہیں ہے۔ خورشیدشاہ نے کہا کہ پیٹرول پر 8 روپے کم کر دیئے گئے، لیکن ڈیزل کی قیمت کم ہو تو قیمتوں پر اثر پڑے، لہٰذا ڈیزل بھی سستا کیا جانا چاہیے، اور اس کی قیمت کم از کم 15 روپے فی لیٹر کم ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ عام آدمی کو خوش کرنے کیلئے صرف پیٹرول سستا کیا گیا، تاہم پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ شہریوں تک پہنچایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 525105
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش