QR CodeQR Code

آصف زرداری کا فوج کیساتھ مفاہمت کرنے کا فیصلہ

2 Mar 2016 21:47

اسلام ٹائمز: جوش خطابت میں آصف زرداری اسٹیبلشمنٹ کو چیلنج کر بیٹھے، پارٹی رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ اسٹیبلشمنٹ مخالف بیانات سے پارٹی کو نقصان پہنچا، بلاول بھٹو بھی اس رائے سے متفق ہیں، آصف زرداری نے طویل مشاورت کے بعد ملٹری اسٹیبلشمنٹ سے متعلق غلط فہمیاں دور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مفاہمت کے جادوگر آصف علی زرداری ایک بار پھر سرگرم ہونے کیلئے پر تولنے لگے ہیں، اس بار وہ سیاسی دوریاں ختم کرنے کیلئے بیتاب نہیں، بلکہ فوج کی رفاقت چاہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سیاست میں جادو کی جپھی سے بدترین مخالفین کو اپنا بنانے والے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ایک بھول ہوگئی، جو وہ جوش خطابت میں اسٹیبلشمنٹ کو چیلنج کر بیٹھے، حالات تلخ ہوئے تو پارٹی کے سینئر رہنماوں نے مفاہمت کا مشورہ دے ڈالا۔ پارٹی رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ اسٹیبلشمنٹ مخالف بیانات سے پارٹی کو نقصان پہنچا، بلاول بھٹو بھی اس رائے سے متفق ہیں، پارٹی کے قریبی ذرائع کے مطابق آصف زرداری جلد نیویارک میں پریس کانفرنس بھی کریں گے۔ آصف زرداری نے طویل مشاورت کے بعد ملٹری اسٹیبلشمنٹ سے متعلق غلط فہمیاں دور کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس تناظر میں ان کی جانب سے اہم اعلانات متوقع ہیں۔


خبر کا کوڈ: 525109

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/525109/ا-صف-زرداری-کا-فوج-کیساتھ-مفاہمت-کرنے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org