QR CodeQR Code

گلگت بلتستان آئین پاکستان کا حصہ نہیں ہے، حفیظ الرحمان

2 Mar 2016 21:56

اسلام ٹائمز: اپنے ایک بیان میں صوبائی حکومت جی بی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ گلت بلتستان کے مسائل پر قانون سازاسمبلی میں بحث ہوسکتی ہے، قومی اسمبلی میں بحث نہیں ہوسکتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی حیثیت ایک جیسی ہے، جب آزاد کشمیر میں ٹیکسز نافذ ہیں تو یہاں کیوں نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہاں پر کوئی کروڑپتی یا ارب پتی ہے یا کوئی سالانہ دس کروڑ روپے منافع کماتا ہے تو اس سے ٹیکس کیوں نہیں لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے ہمیں کڑوے فیصلے بھی کرنے ہونگے۔ گلگت بلتستان کونسل گورننس آرڈر کے تحت وجود میں آئی ہے جن ممبروں کو آج کونسل اچھی نہیں لگتی ہے انہوں نے اسی گورننس آرڈر کے تحت الیکشن میں حصہ لیا اور اسی گورننس آرڈر کے تحت حلف لیا مگر آج انہیں کونسل اچھی نہیں لگتی ہے۔ جن لوگوں کو کونسل اچھی نہیں لگتی ہے انہیں چاہتے کہ وہ کونسل کے الیکشن میں کسی کو بھی ووٹ نہ دینے کا اعلان کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ حقائق ہیں کہ گلگت بلتستان آئین پاکستان کا حصہ نہیں ہے اسی لئے ہم آئینی حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کررہے ہیں اور یہ بھی حقائق ہیں کہ گلت بلتستان کے مسائل پر قانون سازاسمبلی میں بحث ہوسکتی ہے، قومی اسمبلی میں بحث نہیں ہوسکتی ہے۔



خبر کا کوڈ: 525114

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/525114/گلگت-بلتستان-آئین-پاکستان-کا-حصہ-نہیں-ہے-حفیظ-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org