QR CodeQR Code

حکومت سے الگ ہونے پر غور کرسکتے ہیں، حافظ حسین احمد

2 Mar 2016 23:23

اسلام ٹائمز: جے یو آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ تحفظ نسواں بل جلد بازی اور مضحکہ خیز طریقے سے پیش کیا گیا، حکومت سے یک طرفہ تعاون نہیں کیا جاسکتا۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کی جنرل کونسل کا اجلاس 12 اور 13 مارچ کو طلب کرلیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سیکرٹری جنرل حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ تحفظ خواتین بل کے حوالے سے مذہبی جماعتوں کو پس پشت ڈالنے پر حکومت سے الگ ہونے پر غور کرسکتے ہیں۔ حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ تحفظ نسواں بل جلد بازی اور مضحکہ خیز طریقے سے پیش کیا گیا، حکومت سے یک طرفہ تعاون نہیں کیا جاسکتا۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کی جنرل کونسل کا اجلاس 12 اور 13 مارچ کو طلب کرلیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 525131

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/525131/حکومت-سے-الگ-ہونے-پر-غور-کرسکتے-ہیں-حافظ-حسین-احمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org