0
Wednesday 2 Mar 2016 22:30

داعش کے سرپرستوں کی انوکھی منطق، خلیج تعاون کونسل نے حزب اللہ لبنان کو دہشتگرد قرار دے دیا

داعش کے سرپرستوں کی انوکھی منطق، خلیج تعاون کونسل نے حزب اللہ لبنان کو دہشتگرد قرار دے دیا
اسلام ٹائمز۔ خلیج تعاون کونسل "جی سی سی" نے لبنان کی اسلامی مقاومتی تنظیم حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جی سی سی کے سکریٹری جنرل عبدالطیف الزیانی نے کہا کہ شامی جنگ میں حزب اللہ کے کردار کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا، انہوں نے یہ الزام بھی لگایا کہ یہ تنظیم خلیجی ممالک کے نوجوانوں کو دہشت گردی کے لئے بھرتی کر رہی ہے۔ گذشتہ ماہ سعودی عرب کی جانب سے لبنان کی تین ارب ڈالر کی عسکری امداد روکنے جانے کے بعد چھ رکنی خلیجی تعاون کونسل نے بھی حزب اللہ کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے شروع کر دیئے ہیں۔ واضح رہے کہ خلیج تعاون کونسل میں سعودی عرب، قطر، کویت، متحدہ عرب امارات، بحرین اور عمان شامل ہیں۔ اس کونسل کے اکثر اراکین انسانیت کی دشمن داعش جیسی دہشتگرد تنظیم کی نظری، فکری اور مالی سرپرستی کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 525143
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش