0
Thursday 3 Mar 2016 11:06

قلعہ عبداللہ، بارود سے بھری گاڑی برآمد

قلعہ عبداللہ، بارود سے بھری گاڑی برآمد
اسلام ٹائمز۔ ایف سی نے قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں کاروائی کے دوران دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا کر بارود سے بھری گاڑی برآمد کر کے ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف سی بلوچستان کے مطابق کاروائی ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں عمل میں لائی گئی، جہاں ایک کمپاؤنڈ پر چھاپہ مار کر بارود سے بھری گاڑی کو قبضے میں  لیکر ایک مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بارود سے بھری گاڑی کو کوئٹہ میں دہشت گردی کے لئے استعمال کیا جانا تھا، گرفتار دہشت گرد کو تفتیش کے لئے خفیہ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 525195
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش