QR CodeQR Code

سکیورٹی خدشات، لاہور میں میٹرو بس سروس معطل

3 Mar 2016 12:00

اسلام ٹائمز: گزشتہ روز بھی مظاہرین نے میٹرو بسوں پر پتھراؤ کیااور ایک سٹیشن پر بھی حملہ کیا تھا، داتا دربار سے شاہدرہ تک متعدد علاقوں میں ممتاز قادری کی پھانسی کیخلاف احتجاج جاری ہے اور حکومت نے کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے میٹرو سروس معطل کردی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ممتاز قادری کی پھانسی کے خلاف لاہور میں احتجاج جاری ہے، جو کہ آہستہ آہستہ پرتشدد ہنگاموں میں تبدیل ہو رہا ہے۔ جس کی بناء پر لاہور میں میٹرو بس سروس تاحکم ثانی بند کرکے گاڑیوں کو ڈپو منتقل کردیا گیا ہے۔ سکیورٹی خدشات پر میٹرو بس سروس کی تمام گاڑیوں کو گجومتہ ڈپو منتقل کردیا گیا ہے۔ گزشتہ روز بھی میٹرو بس سروس سکیورٹی خدشات کی بنا پر جزوی طور پر معطل رکھی گئی تھی اور سروس گجومتہ سے شاہدرہ تک چلنے کی بجائے ایم اے او کالج تک چلائی گئی تھی۔ دوسری طرف میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹرو بس سروس ممتاز قادری کو دی جانے والی پھانسی کے خلاف احتجاج کے پیش نظر بند کی گئی ہے، کیونکہ گزشتہ روز بھی مظاہرین نے میٹرو بسوں پر پتھراؤ کیا اور ایک سٹیشن پر بھی حملہ کیا تھا۔ داتا دربار سے شاہدرہ تک متعدد علاقوں میں ممتاز قادری کی پھانسی کیخلاف احتجاج جاری ہے اور حکومت نے کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے میٹرو سروس معطل کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 525207

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/525207/سکیورٹی-خدشات-لاہور-میں-میٹرو-بس-سروس-معطل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org