0
Thursday 3 Mar 2016 07:30

حزب اللہ کو دہشتگرد قرار دینے والوں نے لبنان کی سلامتی کو نشاہ بنایا ہے، حسین امیر عبداللہیان

حزب اللہ کو دہشتگرد قرار دینے والوں نے لبنان کی سلامتی کو نشاہ بنایا ہے، حسین امیر عبداللہیان
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان کو دہشت گرد قرار دینا صیہونی حکومت کے جرائم سے بے توجہی ہے اور یہ اقدام علاقے کے امن و استحکام کے مفاد میں نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ نے خلیج تعاون کونسل کی جانب سے حزب اللہ لبنان کا نام دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں شامل کرنے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جو حزب اللہ لبنان کو دہشت گرد قرار دے رہے ہیں، انھوں نے چاہتے یا نہ چاہتے ہوئے لبنان کی سلامتی کو نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران حزب اللہ لبنان پر صیہونی حکومت کے خلاف جنگ کی فرنٹ لائن پر ہونے اور علاقے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پیش پیش رہنے پر فخر کرتا ہے۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ قومی اتحاد، لبنان کا امن و استحکام اور تمام لبنانی گروہوں کے درمیان اتحاد و یکہتی، اسلامی جمہوریہ ایران کی اصولی پالیسی ہے۔ واضح رہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل نے اپنے بدھ کے اجلاس میں حزب اللہ لبنان کا نام دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں شامل کیا ہے، جس پر علاقے میں حریت پسند حلقوں نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے جبکہ صیہونی حکومت نے اس کا خیر مقدم کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 525217
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش