0
Thursday 3 Mar 2016 15:59

مصطفیٰ کمال کا آنا چودھری نثار کا آخری پتہ ہے جو ناکام ہوگا، علی رضا عابدی

مصطفیٰ کمال کا آنا چودھری نثار کا آخری پتہ ہے جو ناکام ہوگا، علی رضا عابدی
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما علی زضا عابدی نے کراچی کے سابق ناظم مصطفی کمال کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کارکنوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، کارکن اپنی صفوں میں اتحاد رکھیں، فکر کی کوئی بات نہیں۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ متحدہ کے کارکنوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، مصطفی کمال کا آنا چودھری نثار کا اخری کارڈ ہے اور یہ بھی ناکام ہوگا۔ ایم کیو ایم کے خلاف پہلے بھی بہت سی پارٹیاں بن چکی ہیں۔ علی رضا عابدی نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی ایم کیو ایم کو ٹارگٹ کیا جاتا رہا ہے اور مائنس ون فارمولے کی افواہیں گردش کرتی رہی ہیں مگر ایم کیو ایم کو ختم کرنے والے کبھی اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 525280
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش