0
Thursday 3 Mar 2016 16:06

مصطفی کمال کی پریس کانفرنس، ایم کیو ایم نے ذمہ داران و کارکنان کو ہنگامی طور پر طلب کرلیا

مصطفی کمال کی پریس کانفرنس، ایم کیو ایم نے ذمہ داران و کارکنان کو ہنگامی طور پر طلب کرلیا
اسلام ٹائمز۔ مصطفی کمال کے پاکستان پہنچنے کے بعد پریس کانفرنس کے اعلان پر ایم کیو ایم بھی میدان میں آگئی اور پاکستان اور لندن میں ذمہ داران و کارکنان کو ہنگامی طورپر دفاتر میں بلالیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق ایم کیو ایم نے لندن میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا اور کارکنان کو فوری طور پر سیکریٹر یٹ طلب کرلیا۔ لندن کی طرح پاکستان بھی کارکنان و ذمہ داران کو فوری طور پر نائن زیرو پہنچنے کی ہدایت کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق لندن میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین ذاتی طور پر ساری صورتحال کو مانیٹر کررہے ہیں جبکہ ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینئر فاروق ستار نے اپنا موقف دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مصطفی کمال کی پریس کانفرنس ہونے دیں، اس کے بعد بات کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 525281
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش