QR CodeQR Code

سابق ناظم کراچی مصطفیٰ کمال نے ایم کیو ایم کو خیرباد کہنے کی تصدیق کردی

3 Mar 2016 16:10

اسلام ٹائمز: انیس قائم خانی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سابق رہنما نے کہا کہ وہ پارٹی چھوڑنے اور سینٹر کی نشست سے مستعفی ہونے کے تین سال بعد پاکستان آئے ہیں اور اس دوران کسی بھی میڈیا سے کوئی رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی سوشل میڈیا پر کوئی بیان جاری کیا۔


اسلام ٹائمز۔ سابق میئر کراچی مصطفی کمال نے تصدیق کی ہے کہ وہ تین سال قبل متحدہ قومی موومنٹ کو خیر باد کہہ چکے ہیں اور اس عرصہ کے دوران وہ مکمل طورپر خاموش رہے۔ انیس قائم خانی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ پارٹی چھوڑنے اور سینٹر کی نشست سے مستعفی ہونے کے تین سال بعد پاکستان آئے ہیں اور اس دوران کسی بھی میڈیا سے کوئی رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی سوشل میڈیا پر کوئی بیان جاری کیا، اس سارے عرصے میں مکمل طور پر خاموشی اختیار کیے رکھی لیکن تین سال کے وقفے کے بعد بروز جمعرات پہلی مرتبہ میڈیا کے سامنے آئے ہیں اور پاکستان کی عوام سے مخاطب ہیں۔ یاد رہے کہ مصطفی کمال کے ایم کیو ایم کو خیر باد کہنے اور ایک طرف ہوجانے کی خبریں منظر عام پر آتی رہیں لیکن مصطفی کمال نے پہلی دفعہ ایم کیو ایم کو خیر باد کہنے کی تصدیق کردی۔


خبر کا کوڈ: 525282

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/525282/سابق-ناظم-کراچی-مصطفی-کمال-نے-ایم-کیو-کو-خیرباد-کہنے-کی-تصدیق-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org