0
Thursday 3 Mar 2016 17:35

طاہرالقادری کی سالگرہ کی ہفت روزہ تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں

طاہرالقادری کی سالگرہ کی ہفت روزہ تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی پینسٹھ ویں سالگرہ کی ہفت روزہ تقریبات منہاج القرآن سیکرٹریٹ لاہور میں اختتام پذیر ہو گئیں۔ سالگرہ تقریبات کے آخری روز پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن، ایم پی اے خرم جہانگیر وٹو، سینئر تجزیہ کار فواد چودھری، معروف کامیڈین افتخار ٹھاکر اور ڈپٹی ڈائریکٹر بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر حسین محی الدین نے شرکت کی۔ تقریبات کے آخری روز مختلف اداروں کے طلباء میں تقریری مقابلے بھی کروائے گئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ پورے پنجاب کے وسائل پر وفاق قابض ہے، تو ملک میں ترقی کیسے ہو گی، تیس اضلاع کے فنڈز میٹرو ٹرین اور میٹرو بس پر لگا دیئے گئے ہیں۔ رہنما پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ مسلم لیگ نون کا احتساب نہیں ہو سکتا، یہ نیب کا ٹوپی ڈرامہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 525292
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش