0
Thursday 3 Mar 2016 18:46

میری سیاست شروع سے سندھ کے حقوق کی حاصلات کی ہے، ممتاز علی بھٹو

میری سیاست شروع سے سندھ کے حقوق کی حاصلات کی ہے، ممتاز علی بھٹو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق وزیر اعلیٰ و گورنر سندھ سردار ممتاز علی خان بھٹو کے اعزاز میں تحصیل رتوڈیرو کے گاؤں وسایو جیہو میں جیہا برادری کے معززین عبدالوحید جیہو اور عبدالغفار جیہو کی جانب سے استقبالیہ دیا گیا۔ تقریب میں جیہا برادری کے چھے گاؤں جھمر جیہو، مبارک جیہو، یارو جیہو، گلن کا گوٹھ، شنبھ جیہو اور سوڈھو جیہو کے معززین سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ممتاز علی بھٹو نے کہا کہ میری سیاست شروع سے سندھ کے حقوق کی حاصلات کی ہے، جس کا قائد اعظم محمد علی جناح ؒ نے قرارداد پاکستان میں بھی وعدہ کیا تھا کہ سندھ خودمختار اور مقتدر ہوگی، جس کے داخلی معاملات میں کوئی بھی مداخلت نہیں کرے گا اور ہم نے سندھ نیشنل فرنٹ کو مسلم لیگ ن میں ضم تب کیا جب ہمارے شرائط مان لیے گئے تھے، ہم نوکریاں یا عہدے لینے کے لیے نہیں گئے تھے۔ ممتاز علی بھٹو نے مزید کہا کہ جب مسلم لیگ ن والوں نے وعدے پورے کرنے کا کوئی ارادہ نہیں دکھایا تو امیر بخش بھٹو نے وفاقی وزارت چھوڑ دی اور سابقہ سندھ نیشنل فرنٹ کے کارکنان نے بھی مسلم لیگ ن کے تمام عہدے چھوڑ دیئے، اس کے برعکس ملک اور بالخصوص سندھ میں زرداری دور سے لے کر سیاستدان سرکاری خزانے کی لوٹ مار کر رہے ہیں اور حکمرانوں نے سندھ کے گاؤں اور شہروں کو گندگی، ٹوٹے ہوئے نالوں سمیت دیگر ناقابل برداشت حالات پیدا کر کے پورا خزانہ ہڑپ کرتے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 525310
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش