0
Friday 4 Mar 2016 18:48

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اعجاز الاحسن سے اعلیٰ پولیس افسران کی ملاقات

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اعجاز الاحسن سے اعلیٰ پولیس افسران کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اعجازالاحسن سے سی سی پی لاہور امین ونیس، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف سمیت دیگر پولیس افسران نے ملاقات کی۔ ملاقات میں عدالتوں اور ججز کی سکیورٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اعجازالاحسن سے ملاقات کرنیوالے افسران میں سی سی پی او امین ونیس، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف، ایس ایس پی وی وی آئی پی اطہر اسماعیل، ایس پی ملک اویس اور چیف سیکورٹی آفیسر ہائیکورٹ مفخر عدیل شامل تھے۔ ملاقات کے دوران رجسٹرار ہائیکورٹ طارق افتخار احمد بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کے چیمبر میں ہونیوالی ملاقات میں عدالتوں اور ججز کی فول پروف سکیورٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سی سی پی او امین ونیس اور ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے چیف جسٹس کو سیکورٹی کے حوالے سے کئے گئے اقدامات بارے بریفنگ دی جبکہ چیف جسٹس نے پولیس افسران کو عدالتوں اور ججز کی سکیورٹی کیلئے مزید فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔
خبر کا کوڈ : 525491
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش