0
Friday 4 Mar 2016 18:40

لاہور، سکیورٹی خدشات کے پیش نظر میٹرو بس سروس جزوی طور پر معطل

لاہور، سکیورٹی خدشات کے پیش نظر میٹرو بس سروس جزوی طور پر معطل
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں میٹرو بس سروس ایک مرتبہ پھر جزوی طور پر معطل کر دی گئی، سکیورٹی خدشات کے پیش نظر میٹرو بس کا روٹ گجومتہ سے ایم اے او کالج تک محدود کر دیا گیا جبکہ شاہدرہ سے تمام بسیں گجومتہ منتقل کر دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق میٹرو بس اتھارٹی نے شہر میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر میٹرو بس سروس کو ایک مرتبہ پھر جزوی طور پر معطل کر دیا ہے۔ میٹرو بس کو گجومتہ سے ایم اے او کالج تک چلایا جا رہا ہے جبکہ ایم اے او کالج سے شاہدرہ تک تا حکم ثانی سروس معطل رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ بسوں کو شاہدرہ کے ٹریک سے سروس بند ہونے کے بعد ڈپو گجومتہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے میٹرو بس اتھارٹی نے رواں ماہ چوتھی مرتبہ سروس کو معطل کیا ہے۔ سروس کی معطلی اور توڑ پھوڑ سے اب تک ایک کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان ہو گیا ہے جس میں جمعہ کے روز ہونیوالی جزوی معطلی سے ٹکٹنگ نقصان شامل نہیں۔ گزشتہ روز بھی سروس 7 گھنٹے تک معطل رہی۔
خبر کا کوڈ : 525492
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش