0
Friday 4 Mar 2016 19:03

گورنر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑا نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

گورنر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑا نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے نئے گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے اپنے عہدے کا حلف لے لیا ہے۔ گورنر اقبال ظفر جھگڑا سے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ مظہر عالم نے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلٰی پرویز خٹک، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ، سابق گورنر کے پی کے سردار مہتاب عباسی، راجا ظفر الحق، اکرم درانی اور امیر مقام نے بھی شرکت کی۔ اس سے قبل سردار مہتاب عباسی نے ذاتی مصروفیات کی بنا پر گونر کے عہدے سے استعفی دیدیا تھا، جس کے بعد وزیر اعظم نے اقیال ظفر جھگڑا کو نامزد کیا تھا۔ اقبال ظفر جھگڑا کی بطور گورنر تعیناتی کو مسلم لیگ نواز کے عہدیداروں اور ورکرز نے خوش آئند قرار دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 525500
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش