QR CodeQR Code

غیر ملکی فنڈنگ حاصل کرنے میں پنجاب کے مدارس سرفہرست

4 Mar 2016 19:18

اسلام ٹائمز: بیرونی فنڈنگ حاصل کرنے والے مدارس کی جو فہرست جاری کی گئی ہے اس کے مطابق خیبر پختونخوا کے 12، بلوچستان کے 18، سندھ کے 3 مدارس غیر ملکی امداد حاصل کرتے ہیں، جبکہ پنجاب کے 147 مدارس فنڈنگ حاصل کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں غیر ملکی فنڈنگ حاصل کرنے والے مدارس کی تفصیلات منظرعام پر آ گئی ہیں اور انکشاف ہوا ہے کہ سب سے زیادہ پنجاب کے مدارس غیر ملکی امداد حاصل کرتے ہیں۔ بیرونی امداد حاصل کرنے والے مدارس کی فہرست میں بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے 12، بلوچستان کے 18 اور سندھ کے صرف 3 مدارس غیر ملکی امداد حاصل کرتے ہیں، جبکہ پنجاب کے 147 مدارس کو غیر ملکی امداد ملتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے 13 مدارس میں غیر ملکی طالب علم بھی زیر تعلیم ہیں، جبکہ امداد دینے والوں میں یو اے ای، کویت، سعودی عرب، برطانیہ، بحرین، جنوبی افریقہ، دوحہ، قطر ، عراق، دبئی اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق لاہور کے 19، شیخوپورہ کے 6، گوجرانوالہ اور حافظ آباد کے 1، 1، راولپنڈی کے پانچ 5، اٹک اور چکوال سے 1,1، جہلم کے 2 مدارس، فیصل آباد کے 25، جھنگ کے 13، چنیوٹ کے 10، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 6، خانیوال، پاکپتن، مظفر گڑھ کے 2, 2 اور ڈی جی خان کے 1، بہالپور کے 5 اور بہاولنگر کے 6 مدارس نے غیر ملکی امداد حاصل کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 525503

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/525503/غیر-ملکی-فنڈنگ-حاصل-کرنے-میں-پنجاب-کے-مدارس-سرفہرست

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org