QR CodeQR Code

وزیراعلٰی گلگت بلتستان کی قیادت میں خطہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے، ڈاکٹر اقبال

4 Mar 2016 23:35

اسلام ٹائمز: اپنے ایک بیان میں جی بی کے وزیرتعمیرات کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے اور انشاءﷲ ترجیحی بنیادوں پر انہیں حل کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیرتعمیرات گلگت بلتستان ڈاکٹر اقبال نے کہا ہے کہ ماضی میں مسائل حل نہ ہوئے اب عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے، سیاسی جماعتیں گلگت بلتستان کی تعمیروترقی میں رکاوٹ نہ بنیں، اکنامک کوریڈور اور دیگر میگا پراجیکٹس کی صورتحال کو پیچیدہ نہ بنائیں۔ انہوں نے کہا مزید کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے اور انشاءﷲ ترجیحی بنیادوں پر انہیں حل کیا جائے گا، وزیراعلٰی گلگت بلتستان کی قیادت میں خطہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے، گلگت بلتستان کو ترقی یافتہ اور مثالی خطہ بنانے میں کوئی کسر نہیں رکھی جائیگی۔ ڈاکٹر اقبال نے کہا کہ ماضی میں حکومتوں نے گلگت بلتستان کے دیہی علاقوں کی پسماندگی دور کرنے کیلئے موثر اقدامات نہیں کئے جس کی وجہ سے عوام بنیادی سہولتوں سے آج تک محروم ہیں، انشاءﷲ مسائل کے حل اور عوامی فلاح و بہبود کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ عوام سے بھی اپیل ہے کہ وہ خطے کی وسیع تر مفاد اور ترقی یافتہ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔


خبر کا کوڈ: 525534

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/525534/وزیراعل-ی-گلگت-بلتستان-کی-قیادت-میں-خطہ-ترقی-راہ-پر-گامزن-ہے-ڈاکٹر-اقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org