QR CodeQR Code

سب سے زیادہ جلائے جانیوالے پرچم میں اسرائیلی پرچم سرفہرست

4 Mar 2016 22:00

اسلام ٹائمز: معاشی پالیسیوں، یہود و ہنود کیخلاف نفرت، فلسطینی مسلمانوں پر انتہائی ظلم اور گستاخانہ خاکوں اور کارٹونز کے حوالے سے دنیا بھر میں نکالی جانے والی ریلیز، واکس اور احتجاجوں میں سب سے زیادہ بے حرمتی بھی اسرائیلی پرچم کی ریکارڈ کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم ممالک سمیت دنیا بھر کے تمام ممالک میں اسرائیلی پالیسیوں کے خلاف احتجاج میں سب سے زیادہ جلائے جانے والے پرچم میں اسرائیلی پرچم پہلے نمبر پر آگیا، جبکہ مختلف جانوروں کے گلے میں اسرائیلی پرچم ڈال کر اسے جوتے مارنے کے رحجان میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ معاشی پالیسیوں، یہود و ہنود کے خلاف نفرت، فلسطینی مسلمانوں پر انتہائی ظلم اور گستاخانہ خاکوں اور کارٹونز کے حوالے سے دنیا بھر میں نکالی جانے والی ریلیز، واکس اور احتجاجوں میں سب سے زیادہ بے حرمتی بھی اسرائیلی پرچم کی ریکارڈ کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ مسلم ممالک میں امریکی پرچم کو جلانے کے واقعات میں کمی ہوئی ہے، اسرائیلی پرچم پہلے نمبر پر آگیا ہے جبکہ غیر مسلم ممالک میں ایران کا پرچم نذر آتش کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 525542

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/525542/سب-سے-زیادہ-جلائے-جانیوالے-پرچم-میں-اسرائیلی-سرفہرست

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org