QR CodeQR Code

کشمیریوں کی شمولیت کے بغیر مذاکرات بیکار ہیں، راجہ فاروق

5 Mar 2016 10:30

اسلام ٹائمز: لاہور میں سول سروسز اکیڈمی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر اسمبلی کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کو بدلتے ہوئے حالات کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی خارجہ پالیسی مزید مربوط و منظم بنانا ہو گی۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ(ن) آزاد جموں و کشمیر کے صدر راجہ فاروق خان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ مسئلہ نہیں بلکہ کم و بیش سوا کروڑ انسانوں کے بنیادی حق خود ارادیت کا مسئلہ ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادیں اس مسئلہ کو بنیاد فراہم کرتی ہیں جب تک مذاکرات میں کشمیریوں کو شامل نہیں کیا جائے گا اس وقت تک کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ سہ فریقی مذاکرات ہی پائیدار حل کے لئے راستہ فراہم کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور میں سول سروسز اکیڈمی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن میں اپنے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو بدلتے ہوئے حالات کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی خارجہ پالیسی مزید مربوط و منظم بنانا ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 525566

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/525566/کشمیریوں-کی-شمولیت-کے-بغیر-مذاکرات-بیکار-ہیں-راجہ-فاروق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org