QR CodeQR Code

اختیارات کے ناجائز استعمال نے ملک کو تباہ کر دیا ہے، عبدالوہاب

6 Mar 2016 10:08

اسلام ٹائمز: داودخیل ضلع میانوالی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنماوں نے کہا کہ ملک سے کرپشن ختم کرنے کا عزم لیکر ہمارے قائد سینیٹر سراج الحق میدان میں آ گئے ہیں، جس کیلئے یکم مارچ سے ملک بھر میں کرپشن فری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی میانوالی کے رہنما عبدالوہاب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کرپشن کا خاتمہ کرنے کے لئے میدان میں اتر چکی ہے۔ جماعت اسلامی میانوالی کے ضلعی نائب امیر عبدالوہاب خان، ضلعی سیاسی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری مجیب اﷲ خان سمیت رہنماوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے کرپشن ختم کرنے کا عزم لیکر ہمارے قائد سینیٹر سراج الحق میدان میں آ گئے ہیں، جس کیلئے یکم مارچ سے ملک بھر میں کرپشن فری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس کو بھی اختیار ملا اس نے اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے ملک کو نقصان پہنچایا۔ انکا کہنا تھا کہ شہر میں فیکٹریوں کے باوجود بے روزگاری کا سمندر ٹھاٹھیں مار رہا ہے، سیمنٹ فیکٹری انتظامیہ کا مزدوروں کے ساتھ رویہ ظالمانہ ہے، لوکل افراد کو بھرتی کرنے کی بجائے دوسرے اضلاع کے لوگوں کو بھرتی کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فیکٹریوں میں مقامی افراد کو بھرتی کیا جائے، تاکہ بیروزگاری ختم ہو سکے۔


خبر کا کوڈ: 525624

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/525624/اختیارات-کے-ناجائز-استعمال-نے-ملک-کو-تباہ-کر-دیا-ہے-عبدالوہاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org