QR CodeQR Code

کرپٹ حکمران قومی اداروں کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں، ریاض فتیانہ

6 Mar 2016 13:05

اسلام ٹائمز: ٹوبہ ٹیک سنگھ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ تیل کے نرخوں میں کمی عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش ہے، موجودہ حکمران ملکی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سابق صوبائی وزیر اور پی ٹی آئی پنجاب کے رہنما ریاض فتیانہ نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیل کے نرخوں میں کمی عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش ہے۔ صحافیوں سے گفتگو سابق صوبائی وزیر تعلیم ریاض فتیانہ نے کہا کہ حکومت مہنگائی اور بے روز گاری ختم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، جبکہ کرپٹ حکمران اپنے کاروباری دوستوں اور عزیز و اقارب کو بچانے کے لیے قومی ادارے تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران ملکی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں اور پٹرولیم مصنوعات میں کمی عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش ہے، کیونکہ یہ حکومت کا کارنامہ نہیں بلکہ عالمی منڈی میں تیل کے نرخوں میں ریکارڈ کمی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے تناسب سے پاکستان میں پٹرول کی قیمت چالیس روپے فی لٹر ہونی چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 525637

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/525637/کرپٹ-حکمران-قومی-اداروں-کو-تباہ-کرنے-پر-تلے-ہوئے-ہیں-ریاض-فتیانہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org