0
Saturday 5 Mar 2016 17:38

حکومت نے عورت کو تحفظ دینے کے نام پر عدم تحفظ کا شکار کر دیا ہے، سمعیہ راحیل قاضی

حکومت نے عورت کو تحفظ دینے کے نام پر عدم تحفظ کا شکار کر دیا ہے، سمعیہ راحیل قاضی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کی سینئر رہنما اور رکن اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر سمیحہ راحیل نے حقوق نسواں بل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حقوق نسواں بل میں کئی باتیں شریعت کیخلاف ہیں، خواتین کے تحفظ کیلئے بنائے جانیوالے بل میں بہت سی باتیں وضاحت طلب ہیں۔ منصورہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر سمیحہ راحیل نے کہا کہ حقوق نسواں بل پر ان کی جماعت کو تحفظات ہیں، موجود بل میں زمینی حقائق کو نظرانداز کرکے مغربی آزاد خیالی کو پڑوان چڑھایا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مرد حضرات کو ٹریکنگ کڑا پہنا کر اور 2 دن گھر سے بے دخل کرکے خاندان کو تباہ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے جبکہ مغرب کی عورت ہماری عورت سے زیادہ خطرے میں زندگی گزار رہی ہے۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی عائشہ سید کا کہنا تھا کہ ثالثی کمیٹی بنا کر گھریلو معاملات حل کرنے کا مطلب خاندانوں کے ذاتی معاملات میں داخل اندازی کرنے۔ انہوں نے کہا کہ اس رویے کے بعد شکایت کرنیوالی بیوی سے حسن سلوک سے کون پیش آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے عورت کو تحفظ دینے کے نام پر عدم تحفظ کا شکار کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 525699
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش