0
Saturday 5 Mar 2016 17:55

لاہور، سمٹ میوزیم سے نوادرات کی چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا

لاہور، سمٹ میوزیم سے نوادرات کی چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں پنجاب اسمبلی کے احاطے میں قائم میوزیم سے نوادرات کی چوری کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کر لیا گیا، ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز کا کہنا ہے کہ شواہد حاصل کر لئے ہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کر لیں گے۔ پولیس کے مطابق پنجاب اسمبلی کے احاطے میں قائم اسلامی سمٹ میوزیم سے نوادرات کی چوری کا مقدمہ ایگزیکٹو انجینئر پبلک اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ عزیزالرحمان نیازی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مال روڈ پر ریلی کے دوران ڈنڈا بردار نامعلوم افراد میوزیم میں داخل ہوئے، عملے کو زدوکوب کیا اور دیگر قیمتی سامان کیساتھ 4 چوڑیاں اور ہار بھی لے کر فرار ہوگئے۔ چوری ہونیوالے نوادرات اسلامی سربراہی کانفرنس میں شریک سربراہانِ مملکت کی طرف سے پاکستان کو تحفے میں دیئے گئے تھے۔ ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز اسماعیل کھاڑک کا کہنا ہے کہ فرانزک ٹیموں نے میوزیم سے فنگر پرنٹس اور دیگر شواہد حاصل کر لئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو جلد گرفتار کرکے نوادرات واپس لائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 525705
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش