QR CodeQR Code

ملتان، سرائیکی جماعتوں کے زیراہتمام اجرک امن ریلی کا انعقاد، علیحدہ صوبے کے قیام کا مطالبہ

5 Mar 2016 19:03

اسلام ٹائمز: سرائیکستان نوجوان تحریک کے سربراہ مظہر عباس کات نے کہا کہ ہم اس خطے کی عوام اپنے حقوق اور اپنی قافت کے لیے ہر ممکنہ اقدام اُٹھائیں گے، تخت پنجاب کے تلے دبی سرائیکی خطے کی باشعور ہے اور بہت جلد ان کے ایوانوں کا رُخ کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ ملتان میں سرائیکی خطے کی تنظیموں کے زیراہتمام اجرک کے عالمی دن کے موقع پر چوک دولت گیٹ سے پریس کلب ملتان تک ''اجرک امن ریلی''ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت سرائیکی رہنمائوں ظہور احمد دھریجہ، سرائیکستان قومی اتحاد کے رہنما رانا فراز نون، سرائیکستان نوجوان تحریک کے سربراہ مہر مظہرعباس کات، سید مہدی الحسن، پروفیسر عامر شہزاد صدیقی، عبدالستار تھہیم اور دیگر رہنمائوں نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے سرائیکی خطے سے منسوب نیلے رنگ کی اجرک اوڑھ رکھی تھی۔ شرکاء نے سرائیکی صوبے کے قیام کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سرائیکستان نوجوان تحریک کے سربراہ مظہر عباس کات نے کہا کہ ہم اس خطے کی عوام اپنے حقوق اور اپنی قافت کے لیے ہر ممکنہ اقدام اُٹھائیں گے، تخت پنجاب کے تلے دبی سرائیکی خطے کی باشعور ہے اور بہت جلد ان کے ایوانوں کا رُخ کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 525733

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/525733/ملتان-سرائیکی-جماعتوں-کے-زیراہتمام-اجرک-امن-ریلی-کا-انعقاد-علیحدہ-صوبے-قیام-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org