0
Saturday 5 Mar 2016 20:31

سینئر فارسٹ آفیسر زمرد خان کو گلگت دیامر ڈویژن میں کنزرویٹر فارسٹ تعینات

سینئر فارسٹ آفیسر زمرد خان کو گلگت دیامر ڈویژن میں کنزرویٹر فارسٹ تعینات
اسلام ٹائمز۔ سینئر فارسٹ آفیسر زمرد خان کو گلگت دیامر ڈویژن میں کنزرویٹر فارسٹ تعینات کردیا گیا۔ زمرد خان نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔ قبل ازیں زمرد خان ماؤنٹینگ مارکیٹینگ پراجیکٹ کے پراجیکٹ ڈائیریکٹر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ زمرد خان نے بحیثیت رینج فارسٹ آفیسر، ایس ڈی ایف او اور ڈویژنل فارسٹ آفیسر کی حثیت سے دیامر کے دونوں ڈویژنوں میں خدمات سرانجام دی ہیں جبکہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ محکمہ جنگلات گلگت بلتستان میں زمرد خان ایک قابل فرض شناس اور دیانتدار آفیسر کی حثیت سے معروف ہیں دیامر کے سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں نے زمرد خان کو ڈویژن کا پہلے کنزرویٹر تعینات ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنی بے پناہ صلاحیتوں کو برؤے کار لاتے ہوئے دیامر میں جنگلات کی حفاظت اور قانونی عمارتی لکڑی میں حائل تمام قانونی پیچیدگیاں ختم کرینگے اور عوام کے توقعات اور امیدوں پر پورا اترینگے۔
خبر کا کوڈ : 525760
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش