QR CodeQR Code

نواز شریف 9 مارچ کو سعودی عرب کے 3 روزہ سرکاری دورے پر ریاض جائیں گے

5 Mar 2016 20:45

اسلام ٹائمز: سرکاری ذرائع کے مطابق، وزیر اعظم ممکنہ طور پر دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے سعودی عرب کی سربراہی میں قائم 34 ممالک کے فوجی اتحاد کی سربراہی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے، جو 10 مارچ کو متوقع ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف 9 مارچ کو سعودی عرب کے 3 روزہ سرکاری دورے پر ریاض جائیں گے۔ مذکورہ دورے کے حوالے سے اب تک سرکاری سطح پر کوئی اعلان نہیں کیا گیا، تاہم متعدد سرکاری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم نوازشریف 9 سے 11 مارچ تک سعودی دورے پر غور کر رہے ہیں۔ اس دورے کے دوران وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب کے فرماںرواں شاہ سلمان سے ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم ممکنہ طور پر دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے سعودی عرب کی سربراہی میں قائم 34 ممالک کے فوجی اتحاد کی سربراہی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے، جو 10 مارچ کو متوقع ہے۔ خیال رہے کہ ایرانی صدر حسن روحانی پہلے سے طے شدہ دورے کے تحت 20 مارچ کے بعد اسلام آباد آ رہے ہیں، تاہم ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کی تاریخ کو اب تک حتمی شکل نہیں دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ خطے کی صورت حال کے باعث ماضی میں پاکستان اور ایران کے درمیان دورے منسوخ کیے جاتے رہے ہیں، گزشتہ کچھ ماہ میں کم سے کم دو دورے منسوخ کیے گئے۔


خبر کا کوڈ: 525763

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/525763/نواز-شریف-9-مارچ-کو-سعودی-عرب-کے-3-روزہ-سرکاری-دورے-پر-ریاض-جائیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org