0
Sunday 6 Mar 2016 08:10

کنہیا کمار کی زبان کاٹنے کی دھمکی، بھاجپا لیڈر برطرف

کنہیا کمار کی زبان کاٹنے کی دھمکی، بھاجپا لیڈر برطرف
اسلام ٹائمز۔ جواہر لعل یونیورسٹی نئی دہلی کے اسٹوڈنٹس یونین کے صدر کنہیا کمار کی زبان کاٹنے والے افراد کو پانچ لاکھ روپے بطور انعام کا اعلان کرنے والے بی جے پی لیڈر کو بھاجپا نے ایسے اشتعال انگیز حرکت کے خلاف پارٹی سے باہر کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بی جے پی نے یوتھ ونگ کے لیڈر کلدیپ ورشنی کو پارٹی سے نکال دیا ہے جس نے جے این یو لیڈر کنہیا کمار کی زبان کاٹنے کی بات کہی تھی۔ کلدیپ ورشنی سے بھارتیہ جنتا یوا مورچہ کے ضلع صدر ہیں۔ جنہوں نے جے این یو ایس یو کے صدر کنہیا کمار کی زبان کاٹنے پر 5 لاکھ روپئے کا انعام رکھا تھا۔ کلدیپ ورشنی نے کہا تھا کہ ’’کنہیا کمار نے اپنے تقریر میں ہماری سرپرست تنظیم آر ایس ایس اور وزیراعظم نریندر مودی کی جے این یو کیمپس میں توہین کی تھی اور بھارت ماتا کے خلاف نعرے لگانے کے لئے دیگر افراد کو اکسایا تھا۔ اس کی زبان کاٹ دینی چاہئے۔ کوئی بھی جو اس کی زبان کو کاٹے گا اسے میں 5 لاکھ روپئے کا انعام دوں گا‘‘۔ قابل ذکر ہے کہ جواہر لعل یونیورسٹی طلباء یونین کے صدر کنہیا کمار جو غداری کے معاملے میں جیل میں بند تھا، اسے جمعرات کو تہاڑ جیل سے رہا کردیا گیا تھا، اس کی رہائی دہلی ہائی کورٹ کی جانب سے چھ مہینے کی عبوری ضمانت دینے کے بعد عمل میں آئی ہے، جیل سے رہائی کے بعد کنہیا کمار نے اپنے تقریر میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، آر ایس ایس اور این ڈی اے حکومت کی زبردست تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران جے این یو کی آواز دبا کر غریبوں کی آواز دبانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 525778
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش