0
Sunday 6 Mar 2016 00:06

کے پی کے حکومت نے ناظمین کی تنخواہوں و مراعات میں کمی کردی

کے پی کے حکومت نے ناظمین کی تنخواہوں و مراعات میں کمی کردی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے ناظمین کی تنخواہوں اور مراعات میں کمی کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے پیپرورک بھی مکمل کر لیا گیا ہے، تاہم ناظمین کی مراعات میں باضابطہ کمی کا اعلان چیئرمین عمران خان کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے ضلع ناظم کی تنخواہ 60 ہزار سے کم کرکے 40 ہزار ماہانہ مقرر کی ہے جبکہ ضلع ناظم کی ماہانہ تنخواہ 50 ہزار سے کم کرکے 40 اور ضلع نائب ناظم کی ماہانہ تنخواہ 50 سے کم کرکے 30 ہزار مقرر کی ہے۔ اس کے علاوہ ٹاﺅن اور تحصیل ناظم کی تنخواہوں میں 10 ہزار روپے کمی کرکے 30 ہزار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ ویلج کونسل کے ناظم کی تنخواہ آدھی کرکے 10 ہزار کرنے کی تجویز ہے۔ حکومت نے نائب ناظمین کا تفریحی الاﺅنس بھی کم کر دیا ہے۔ ضلع ناظمین ماہانہ 300 لیٹر، نائب ناظمین 150 جبکہ ٹاﺅن اور تحصیل ناظمین 200 لیٹر پٹرول استعمال کر سکیں گے۔
خبر کا کوڈ : 525789
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش