QR CodeQR Code

پی پی نوجوانوں کی جماعت ہے، بلاول آئندہ ہفتے اسلام آباد کا دورہ کریں گے، راجہ پرویز اشرف

6 Mar 2016 07:59

اسلام ٹائمز: اس بات کا اعلان سابق وزیر اعظم نے پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ چھوڑنے والے ٹیکسلا کے نوجوان رہنما سردار حیدر علی نقوی سے اپنی رہائش پر ملاقات کے دوران کیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ ٹیکسلا چھوڑنے والے نوجوانوں کے وفد کی سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سے ملاقات، پیپلز پارٹی رہنما نے نوجوانوں کا والہانہ استقبال کیا اور انہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی، تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ چھوڑنے والے ٹیکسلا کے نوجوان رہنما سردار حیدر علی نقوی نے وفد کے ہمراہ گزشتہ روز سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سے ان کی رہائش پر ملاقات کی۔ اس موقع پر ملکی سیاست میں واقع ہونے والی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھاکہ پی پی پی ہی اصل میں نوجوانوں کی جماعت ہے، آج کل جو نوجوان بنے پھرتے ہیں وہ مجھ سے بھی دو چار سال بڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری آئندہ چند دنوں میں اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔ اس موقع پرمعروف سماجی رہنما اعجاز نقوی، رہنما شیعہ علماء کونسل راولپنڈی نزاکت نقوی، صحافی ساجدحسین ، جعفریہ یوتھ ٹیکسلا کے عہدیدار ذیشان نقوی اور دیگر وفد کے ہمراہ تھے۔


خبر کا کوڈ: 525813

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/525813/پی-نوجوانوں-کی-جماعت-ہے-بلاول-آئندہ-ہفتے-اسلام-آباد-کا-دورہ-کریں-گے-راجہ-پرویز-اشرف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org