QR CodeQR Code

مولانا فضل الرحمن میں دم ہے تو تنقید کی بجائے حکومت سے الگ ہو جائیں، مولانا رحمت اللہ

8 Mar 2016 22:52

اسلام ٹائمز: کمالیہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنما نے کہا کہ حکمران حقوق نسواں کے نام پر پوائنٹ سکورنگ کر کے مقتدر قوتوں کو گمراہ کر رہے ہیں، پنجاب اسمبلی میں حکمران جماعت کے اپنے ارکان وومن پروٹیکشن ایکٹ پاس ہونے پر بلبلا رہے ہیں، حکمرانوں کی تمام پالیسیاں مضحکہ خیز ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے امیر مولانا رحمت اللہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کی تمام پالیسیاں مضحکہ خیز ہیں۔ کمالیہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمران حقوق نسواں کے نام پر پوائنٹ سکورنگ کر کے مقتدر قوتوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں حکمران جماعت کے اپنے ارکان وومن پروٹیکشن ایکٹ پاس ہونے پر بلبلا رہے ہیں، حکمرانوں کی تمام پالیسیاں مضحکہ خیز ہیں۔ جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا رحمت اﷲ ارشد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کا دوہرا معیار پوری طرح بے نقاب ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کی بجائے انہیں زندہ درگور کیا جا رہا ہے۔ جماعت اسلامی کے ضلعی امیر کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی ن لیگ پر زبانی تنقید کافی نہیں، اگر ان میں دم ہے تو حکومت سے علیحدہ ہو جائیں۔


خبر کا کوڈ: 525840

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/525840/مولانا-فضل-الرحمن-میں-دم-ہے-تنقید-کی-بجائے-حکومت-سے-الگ-ہو-جائیں-رحمت-اللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org