0
Sunday 6 Mar 2016 13:51

حیدرآباد میں چھاپے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے کسٹم انسپکٹر جاں بحق

حیدرآباد میں چھاپے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے کسٹم انسپکٹر جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے ضلع حیدرآباد میں کسٹم کے اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ کے چھاپے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے کسٹم انسپکٹر جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں کسٹم کے اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ نے مارکیٹ ٹاور میں اسمگلرز کے خلاف کارروائی کی، کسٹم اہلکاروں کو دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں کسٹم انسپکٹر غفار شیخ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار، جبکہ دیگر فرار ہوگئے ہیں، فرار ہونے والے ملزمان اپنی گاری اور بڑی مقدار میں اسمگل شدہ گٹکا چھوڑ کر فرار ہوئے ہیں، مفرور افراد کے خلاف کارروائی تیز کر دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 525847
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش