QR CodeQR Code

مصطفیٰ کمال نے عوام سے رابطے کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لے لیا

6 Mar 2016 14:10

اسلام ٹائمز: باغی رہنما ٹوئٹر اور فیس بک پر اپنے اکاؤنٹ بنا لیئے ہیں، جس پر انکے چاہنے والے اور انکی نئی پارٹی میں شمولیت کے خواہش مند انہیں فالو کر سکتے ہیں، جبکہ انکی موجودہ رہائش گاہ کے باہر پوسٹر بھی لگائے گئے ہیں، جس میں انکے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی آئی ڈیز درج ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے باغی رہنما اور سابق ناظم کراچی مصطفیٰ کمال نے عوام سے رابطے اور اپنی نئی پارٹی کا پیغام پہنچانے کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ کمال نے سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ ٹوئٹر اور فیس بک پر اپنے اکاؤنٹ بنا لیئے ہیں، جس پر ان کے چاہنے والے اور ان کی نئی پارٹی میں شمولیت کے خواہش مند انہیں فالو کر سکتے ہیں، جبکہ مصطفیٰ کمال کی موجودہ رہائش گاہ کے باہر پوسٹر بھی لگائے گئے ہیں، جس میں ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی آئی ڈیز درج ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ عوام کی جانب سے بے پناہ پیار اور حمایت ملنے پر ان کے شکر گزار ہیں، اور یہ چیز ان کیلئے باعث افتخار ہے، انشاء اللہ وہ عوام کے ساتھ مل کر پاکستان کی کھوئی ہوئی عظمت کو واپس لائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 525852

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/525852/مصطفی-کمال-نے-عوام-سے-رابطے-کیلئے-سوشل-میڈیا-کا-سہارا-لے-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org