QR CodeQR Code

ملتان، سرائیکی تنظیموں کے زیراہتمام ''سرائیکی اجرک ڈے'' منایا گیا، ملتان ٹی ہائوس میں ثقافتی شو کا انعقاد

6 Mar 2016 20:23

اسلام ٹائمز: تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے سرائیکی خطے کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ سرائیکی خطہ قدرتی نعمتوں سے مالا مال ہے لیکن حکمرانوں نے اس خطے کا استحصال کر رکھا ہے، سرائیکی اجرک خطے کی پہچان بن چکی ہے یہ ہزاروں سال پُرانی ہے اور اسے دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کرسکتی۔


اسلام ٹائمز۔ سرائیکی وسیب کی تنظیموں کے زیراہتمام ملتان میں ''سرائیکی اجرک ڈے''منایا گیا، اس حوالے سے مختلف تنظیموں نے اپنے اپنے انداز میں سرائیکی شناخت کو اُجاگر کرنے کے لیے تقاریب کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر سب سے بڑی تقریب ملتان ٹی ہائوس میں منعقد کی گئی۔ جہاں پر تمام جماعتوں کے رہنمائوں نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ شرکاء کو سرائیکی وسیب کی شناخت نیلے رنگ کی اجرک پہنائی گئی۔ ملتان ٹی ہائوس میں سرائیکی جماعتوں کے زیراہتمام خطے کی ثقافتی مصنوعات پر مشتمل چیزوں کی نمائش لگائی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے سرائیکی خطے کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ سرائیکی خطہ قدرتی نعمتوں سے مالا مال ہے لیکن حکمرانوں نے اس خطے کا استحصال کر رکھا ہے۔ رہنمائوں نے مزید کہا کہ وسیب کے لوگوں کو بندی گلی کی جناب دھکیلا جا رہا ہے، وسیب کے لوگوں کو بھیک نہیں اُن کا حق دیا جائے، ہم اپنا حق مانگتے رہیں گے، سرائیکی اجرک خطے کی پہچان بن چکی ہے یہ ہزاروں سال پُرانی ہے اور اسے دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کرسکتی۔


خبر کا کوڈ: 525912

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/525912/ملتان-سرائیکی-تنظیموں-کے-زیراہتمام-اجرک-ڈے-منایا-گیا-ٹی-ہائوس-میں-ثقافتی-شو-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org