0
Sunday 6 Mar 2016 20:48

ڈی آئی خان، کالی وانڈہ کے قریب ٹریفک حادثے میں ماں بیٹی سمیت 5 افراد جاں بحق

ڈی آئی خان، کالی وانڈہ کے قریب ٹریفک حادثے میں ماں بیٹی سمیت 5 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹریفک حادثے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ ضلع لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان کے سنگم پر تھانہ یارک کی حدود میں واقع کالی وانڈہ کے قریب زام ٹریڈرز کے مقام پر تیز رفتار مسافر کوچ ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ جس سے فلائنگ کوچ میں سوار چالیس سالہ حاجی گل محمد سکنہ بنوں زخمی ہو گیا، جبکہ اسکی بیوی اور بچی موقع پرجاں بحق ہوگئے۔ اسی طرح دیگر تین افراد بھی جاں بحق ہوگئے۔ فلائنگ کوچ میں سوار حاجی گل محمد، شاہد رحمان اور شکیب سمیت سات افراد زخمی بھی ہوئے جن کو فوری طور پر ایس ایچ او تھانہ یارک محمد سلیم محسود نے سول ہسپتال ڈیرہ روانہ کیا۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ فلائنگ کوچ مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
خبر کا کوڈ : 525916
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش