0
Sunday 6 Mar 2016 21:19

اگر پنجاب میں کرپشن نہیں تو نیب کے آنے سے کیوں چیخیں نکل رہی ہیں، خورشید شاہ

اگر پنجاب میں کرپشن نہیں تو نیب کے آنے سے کیوں چیخیں نکل رہی ہیں، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) چور چور کی باتیں کر رہی ہے لیکن ہمارے پاس بھی ان کے خلاف بہت کچھ ہے تاہم ٹکراؤ کی سیاست نہیں بلکہ سسٹم بچا کر آگے چلنا چاہتے ہیں اور اگر پنجاب میں کرپشن نہیں تو نیب کے آنے سے کیوں خوف اور چیخیں نکل رہی ہیں۔ سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت پر کرپشن کے الزامات نہیں لگائے لیکن حکمران کبھی پیپلزپارٹی اور کبھی کسی اور پر کرپشن کے الزامات لگاتے ہیں، اگر چور چور کہا جائے گا تو ہمارے پاس بھی کہنے کو بہت کچھ ہے لیکن ٹکراؤ کی سیاست ملکی مفاد میں نہیں اس لئے سسٹم کو بچا کر آگے چلنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں نیب کو دھمکی دی، اگر پنجاب میں کرپشن نہیں تو نیب آنے سے کیوں خوف اور چیخیں نکل رہی ہیں جب کہ چیئرمین نیب کا تقرر پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے مل کر کیا اس لئے آدھا تیتراورآدھا بٹیرکی سیاست اب ختم ہونی چاہیئے۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے سابق رہنما مصطفیٰ کمال کے بیان کا اثرایم کیو ایم پر پڑے گا جب کہ ان کی جانب سے الطاف حسین اور متحدہ قومی موومنٹ پر لگائے گئے الزامات کا حکومت اور ایجنسیوں کوعلم ہے، مصطفی کمال کا موقف درست ہے اور ان کے ساتھ صرف انیس قائمخانی ہی نہیں بلکہ دیگر رہنما بھی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اسٹیبلشمنٹ کا پرانا اور پیارا بے بی ہے، پہلے یہ بے بی تھی لیکن اب شرارتی ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 525926
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش