0
Sunday 6 Mar 2016 23:26

سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس میں لاپتہ پاکستانی شہری کے بھارتی جیل میں قید ہونے کا انکشاف

سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس میں لاپتہ پاکستانی شہری کے بھارتی جیل میں قید ہونے کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ سانحہ سمجھوتہ ایکسپیریس کو 9 سال گزرنے کے بعد اس کے ذمہ داروں کو تو سزا نہیں مل سکی تاہم اس سے جڑی ایک اور ہولناک داستان سامنے آئی ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق 9 سال قبل سمجھوتہ ایکسپریس میں دھماکے کے بعد لاپتہ ہونے والے سرگودھا کے رہائشی نوجوان کی خبر مل گئی ہے اور وہ بھارتی جیل میں اپنے ناکردہ گناہوں کی سزا کاٹ رہا ہے۔ آئی ٹی کا طالب علم محمد عرفان 2007 میں خرید و فروخت کے لیئے دہلی گیا تھا  اور واپسی پر سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس ہوگیا اور دھماکوں کے بعد عرفان لاپتہ ہوگیا جب کہ اس کے گھر والوں نے کافی عرصے تک اس کے انتظار کے بعد رو دھو کر اس کی واپسی کی امید چھوڑ دی اور صبر کرلیا کے عرفان اب اس دنیا میں نہیں رہا۔ تاہم عرفان کے گھر والوں کی خوشی کی انتہا نہ رہی جب گزشتہ سال مئی میں امرتسر جیل سے رہا ہو کر آنے والے ایک پاکستانی نے انکشاف کیا کہ عرفان زندہ ہے اور بھارت کی قید میں  بے بسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔
خبر کا کوڈ : 525944
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش