0
Tuesday 8 Mar 2016 22:41

ملکی عدم استحکام کے ذمہ دار اسلامی نظام نافذ نہ کرنے والے حکمران ہیں، الیاس چنیوٹی

ملکی عدم استحکام کے ذمہ دار اسلامی نظام نافذ نہ کرنے والے حکمران ہیں، الیاس چنیوٹی
اسلام ٹائمز۔ انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے امیر اور پنجاب اسمبلی کے ایم پی اے مولانا الیاس چنیوٹی نے کہا ہے کہ فتنہ قادیانیت امریکہ کی سرپرستی میں سر اٹھا رہا ہے، لیکن قادیانی اور ان کی سرپرستی کرنے والوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ مسلمان اپنے نبیﷺ کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے۔ انہوں نے مجلس احرار اسلام کے زیر اہتمام لاہور روڈ پر سالانہ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی عدم استحکام اور افراتفری کے ذمہ دار وہ حکمران ہیں، جنہوں نے ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ سے گریز کیا، قادیانی پاکستان میں امن قائم ہوتا نہیں دیکھ سکتے، اسی لیے وہ نت نئی سازشیں تیار کر رہے ہیں، مسلمان متحد ہو کر ان کی سازشیں ناکام بنا دیں۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے ختم نبوت کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ کفریہ طاقتوں کا راستہ روکا جائے۔
خبر کا کوڈ : 526019
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش